شام سےامریکی فوجیوں کےانخلا کےبعد دہشت گردوں کوحرکات وسکنات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی: چاوش اولو

چاوش اولو نے مالٹا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے کام میں کوآرڈینیشن بڑی اہمیت کی حامل ہے اور علاقے میں کسی صورت بھی طاقت کے خلا کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی

1111326
شام سےامریکی فوجیوں کےانخلا کےبعد دہشت گردوں کوحرکات وسکنات کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی: چاوش اولو

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے  میں شام سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 انہوں نے مالٹا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے کام میں کوآرڈینیشن بڑی اہمیت کی حامل ہے اور علاقے میں کسی صورت بھی طاقت کے خلا کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ شام کی علاقائی سالمیت کی پرزور حمایت کرتے ہیں اور دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف طویل عرصے سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور آخر کار اس دہشت گرد تنظیم کو شکست سے دوچار کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی دستوں کے انخلاء کے موقع پر کوآرڈینیشن بہت ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ کسی دوسری دہشت گرد تنظیم کو استعمال کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد کے بارے میں ہم نے پہلے ہی امریکہ کو متنبہ کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے/ وائی پی جی کی طرح کے عناصر کو شام میں کسی بھی صورت حرکات و سکنات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد شام کے سیاسی حل کی طرف توجہ دینے کی  ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شام کےآئینی کمیشن کے لئے سن  2019 کے اوائل میں  منعقد ہونے والے اجلاس شام کے سیاسی حل کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہوگا۔



متعللقہ خبریں