ترک فضائیہ کی شمالی عراق میں فوجی کاروائی کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک

تفصیلات کے مطابق عراق کے شمال میں کی جانے والی پروازوں کے دوران دہشت گردوں کو مختلف کارروائیوں کے لیے تیاری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے

1100816
ترک فضائیہ کی شمالی عراق میں فوجی کاروائی کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک

ترک مسلح افواج نے عراق  کے شمال میں کی جانے والی فضائی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

 مسلح افواج کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ اعلامیہ  میں فضائی کارروائی کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں ۔

ان تفصیلات کے مطابق عراق کے شمال میں کی جانے والی پروازوں کے دوران دہشت گردوں کو مختلف کارروائیوں کے لیے تیاری کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جس پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ان چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں