ترکی: بن علی یلدرم چین کے سرکاری دورے پر

بیجنگ ائیر پورٹ پہنچنے پر چین میں ترکی کے سفیر عبدالقدیر امین اونین اور چینی حکام نے اسپیکر بن علی یلدرم اور ان کے پارلیمانی وفد کا  استقبال کیا

1099538
ترکی: بن علی یلدرم چین کے سرکاری دورے پر

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر بن علی یلدرم چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

بیجنگ ائیر پورٹ پہنچنے پر چین میں ترکی کے سفیر عبدالقدیر امین اونین اور چینی حکام نے اسپیکر بن علی یلدرم اور ان کے پارلیمانی وفد کا  استقبال کیا۔

یلدرم نے دارالحکومت بیجنگ میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی دائمی کمیٹی کے سربراہ لی زانشو کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کئے۔

بن علی یلدرم زانشو کی طرف سے متوقع عشائیے میں بھی شرکت کریں گے اور چین کے وزیر اعظم لی کچیانگ کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں