ترک معاشرے میں خواتین اور مردوں میں کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا : صدر ایردوان

انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول  میں منعقد ہونے  تیسری خواتین  اور انصاف   کے زیر عنوان   کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

1093785
ترک معاشرے میں خواتین اور مردوں میں کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا : صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ ہمارے مذہب میں  بنایدی طور پر  جنسیت کا کوئی فرق موجود نہیں ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار استنبول  میں منعقد ہونے  تیسری خواتین  اور انصاف   کے زیر عنوان   کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ   جس معاشرے میں   خاندان کی اکائی مضبوط نہ ہوگی  وہاں پر خواتین اور مرد دونوں ہی کے لیے مستقبل  تابناک نہیں ہوگا۔ ÷

انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ   امتیاز نہیں برتا جا نا چاہیے۔  

ہمیں خالق کی تخلیق  کو ایک ہی نگاہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ہماری ثقافت  میں مرد اور عورت کے درمیان کوئی فرق موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی  کی یونیورسٹیوں  میں   فرائض سرانجام دینے والے اساتذہ میں سے  44 فیصد سے زاہد خواتین ہیں جبکہ   ججز اور پراسیکیوٹرز میں یہ  شرح   31 فیصد  سفارتکاروں میں   20  فیصد  جبکہ   ترکی کے کل اساتذہ میں خواتین کی شرح 56 فیصد ہے  اور بینکوں میں یہ شرح   51 فیصد کے لگ بھگ  ہے۔



متعللقہ خبریں