ارجنٹائن میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پرصدرایردوان اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات متوقع

ابراہم قالن نے   دارالحکومت انقرہ میں  یلدرم بیاضد یونیورسٹی   میں منعقد ہونے والی " ترک روس  تعلقات  کامستقبل"  کے زیر عنوان   فورم میں   سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا

1093032
ارجنٹائن میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پرصدرایردوان اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات متوقع

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ   صدر ایردوان ارجنٹائن  میں منعقد ہونے والے  جی 20  سربراہی  اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے پرنس   محمد بن سلمان سے ملاقات  کریں گے۔

ابراہم قالن نے   دارالحکومت انقرہ میں  یلدرم بیاضد یونیورسٹی   میں منعقد ہونے والی " ترک روس  تعلقات  کامستقبل"  کے زیر عنوان   فورم میں   سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ارجنٹائن  میں منعقد ہونے والے جی 20  سربراہی اجلاس  سعودی عرب کے  ولی عہد  پرنس محمد بن سلمان   کی  شرکت کے موقع پر   صدر ایردوان  سے ملاقات کے بارے میں سوال کا جوب دیتے ہوئے کہا کہ    ہم پروگرام  کا جائزہ لے رہے ہیں  اور ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔

دریں اثنا  آسکر ایوارڈ یافتہ  ڈائریکٹر   اولیور  سٹون   کے صدر ایردوان کے بارے میں  ایک دستاویزی  فلم تیار کرنے  سے متعلق میڈیا میں  جگہ پانے والی   خبر  سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا  کہ اس بارے میں کافی عرصے سے خبریں شائع ہو رہی ہیں  اور ہم بھی ان خبروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

دریں اثنا  آسکر ایوارڈ یافتہ  ڈائریکٹر  اولیور  سٹون کے صدر  ایردوان سے ملاقات ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کہا کہ اس بارے میں صدارتی  محل سے رجوع کیا گیا ہے اور ہم  اس کا جائزہ لے رہے ہیں اس سے قبل   سٹون روس کے صدر  ولادیمیر پوتین سے متعلق دستاویزی فلم بنا چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں