ایران پر پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فیصلہ نہیں ہے: میولود چاوش اولو

ایران پر جو پابندیاں لگائی جا رہی ہیں وہ صرف امریکہ کی طرف سے لگائی جا رہی ہیں، جاپان، ایشیاء، یورپی یونین کے ممالک اور ترکی ان پابندیوں کے خلاف ہے: میولود چاوش اولو

1074732
ایران پر پابندیاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فیصلہ نہیں ہے: میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ امریکہ 4 نومبر کو ایران پر پابندیوں کے جس دوسرے مرحلے کا اطلاق کر رہا ہے وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کا فیصلہ نہیں ہے۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے انٹرویو میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیوں کے بارے میں ہمارا طرزعمل واضح اور دو ٹوک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اپنے ہمسایہ ملک ایران کے ساتھ تجارت کر تا ہے اور اس ملک سے قدرتی گیس اور پیٹرول خریدتا ہے ۔ ایران پر جو پابندیاں لگائی جا رہی ہیں وہ صرف امریکہ کی طرف سے لگائی جا رہی ہیں، جاپان، ایشیاء، یورپی یونین کے ممالک اور ترکی ان پابندیوں کے خلاف ہے۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ میں نے اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کو بھی اس موضوع پر ہمارے موقف سے آگاہ کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں