پاکستان اورکشمیر دوست پروفیسر ڈاکٹر اویا  آق گونینچ رحلت فرماگئیں

پروفیسر ڈاکٹر اویا  آق گونینچ ہمیشہ ہی سے کشمیر کے مسئلے کی پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کرتی چلی  آرہی تھیں اور ترکی میں  مسئلہ کشمیر کے بارے میں منعقد ہونے   تمام سیمنارز  میں ترک   عوام کو  کشمیر کے مسئلے سے آگاہ کرنا اپنا اولین فرض سمجھتی رہی ہیں

1070976
پاکستان اورکشمیر دوست پروفیسر ڈاکٹر اویا  آق گونینچ رحلت فرماگئیں

پاکستان   اور کشمیر دوست  پروفیسر ڈاکٹر  اویا   آق گونینچ رحلت فرماگئیں۔

حالیہ کچھ عرصے سے  کینسر کے مرض میں مبتلا پروفیسر ڈاکٹر  اویا   آق گونینچ  کل رات  انتقال کرگئیں ۔  سعادت پارٹی اور  فضیلت پارٹی کی  سابق  رکن پارلیمنٹ اور سعادت پارٹی کی سابق  ڈپٹی چئیرپرسن    پروفیسر ڈاکٹر  اویا   آق گونینچ کچھ عرصے سے pancreas کے کینسر میں مبتلا تھیں اور زیر علاج تھیں ۔

پاکستان   اور کشمیر دوست  پروفیسر ڈاکٹر  اویا   آق گونینچ کو پاکستان کمیونٹی میں  بڑا بلند مقام حاصل تھا اور وہ ہمیشہ ہی سے کشمیر کے مسئلے کی پاکستان کے موقف کی کھل کر حمایت کرتی چلی  آرہی تھیں اور ترکی میں  مسئلہ کشمیر کے بارے میں منعقد ہونے   تمام سیمنارز  میں ترک   عوام کو  کشمیر کے مسئلے سے آگاہ کرنا اپنا اولین فرض سمجھتی رہی ہیں اور حکومت پاکستان کی جانب سے   پاکستان دوست    اور  ترکی میں کشمیر اورت پاکستان کے موقف کی  دل کی گہرائیوں سے   حمایت کرنے کی بنا پر تمغہ پاکستان سے بھی نوازہ گیا تھا۔  



متعللقہ خبریں