لاپتہ صحافی قاشقجی کے حوالے سے سعودی قونصلر جنرل کے گھر کی تلاشی

کل کی جانے والی تحقیقات میں جمع کردہ شواہد سے بعض دلائل سامنےآنے کا دعوی کیا جا رہا ہے

1070016
لاپتہ صحافی قاشقجی کے حوالے سے سعودی قونصلر جنرل کے گھر کی تلاشی

دو اکتوبر سے ابتک لا پتہ سعودی صحافی جمال قاشقجی کے لیے استنبول میں سعودی عرب کے قونصلر جنرل کی رہائش گاہ  پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم سعودی قونصل خانے میں نو گھنٹے تک تلاشی اور شواہد اکٹھے کرنے کی کاروائی کے بعد اب  قونصلر جنرل کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہی ہے۔

کل کی جانے والی تحقیقات میں جمع کردہ شواہد سے بعض دلائل سامنےآنے کا دعوی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی قونصلر جنرل آج ترکی کے مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے سعودی عرب لوٹ گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں