برونسن کی رہائی ترک قانون کی بالادستی کا ثبوت ہے:ایردوان

صدر ایردون نے کہا ہے کہ امریکی پادری برونسن کی رہائی بلاتفریق ترک قوانین کی بالادستی کا ثبوت ہے

1068145
برونسن کی رہائی ترک قانون کی بالادستی کا ثبوت ہے:ایردوان
土耳其总统埃尔多安 erdogan.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ امریکی پادری اینڈریو برونسن کی رہائی کا فیصلہ ترک عدالتوں کی غیر جانبداری کا ثبوت ہے۔
صدر ایردوان نے اس بات کا جواب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ٹوئٹر پیغام کے تناظر میں دیا۔
ایردوان نے کہا کہ اس رہائی کے نتیجے میں امید ہے کہ دو طرفہ تعاون  میں فروغ ہوگا اور دہشتگرد تنظیموں پی کے کے،داعش اور وائ پی جی کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری رہے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ  نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ میں برونسن سے ملنے کیلئے بے تاب ہوں اور صدر ایردوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ازمیر کی عدالت نے جاسوسی اور دہشتگرد تنظیم سے رابطے کے الزامات سے امریکی پادری اینڈریو برونسن کورہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں