ترکی نےماضی میں جس طرح تمام مشکلات پرقابو پایااب بھی ان مشکلات پرقابوپانےکی صلاحیت رکھتا ہے: ایردوان

غیر ملکی  قوتیں ترکی کی دہشت گرد تنظیموں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے  ترکی کو  نقصان پہنچانے کے درپہ  ہیں  لیکن ترکی نے ان تمام دہشت گرد تنظیموں جن میں پی کے کے، داعش اور فیتو شامل ہیں کو  بڑی حد تک  ختم کرکے رکھ دیا ہے

1060166
ترکی نےماضی میں جس طرح تمام مشکلات پرقابو پایااب بھی ان مشکلات پرقابوپانےکی صلاحیت رکھتا ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے کہ ترکی  کے ساتھ کھیلے جانے والے کھیل کو جس طرح ہم نے  خراب کیا ہے بالکل اسی طرح  اقتصادی حملوں کو بھی ناکارہ بنا دیں گے۔

صدر ایردوان نے ان خیالات کا اظہار نئے مقننہ سال  کے آغاز کے موقع پر قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس موقع  پر کہا کہ  ترکی  کو نشانہ بنانے والے تمام اقدامات کا  ہم نے  بھر پور جواب دیا ہے  اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔

غیر ملکی  قوتیں ترکی کی دہشت گرد تنظیموں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے  ترکی کو  نقصان پہنچانے کے درپہ  ہیں  لیکن ترکی نے ان تمام دہشت گرد تنظیموں جن میں پی کے کے، داعش اور فیتو شامل ہیں کو  بڑی حد تک  ختم کرکے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  15 جولائی   2016  کو حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی گئی     لیکن ترک عوام نے   اپنی جانوں کو نذرانہ دیتے ہوئے  اس بغاوت کو ناکام بنادیا۔ رات  کے وقت ان قوتوں  نے ترکی کی اقتصادیات کو نشانہ بنایا  لیکن اللہ تعالیٰ    کی مدد سے ہم نے   ان حملوں کو بھی ناکام بنادیا اور اپنی راہ  پر چلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ہم ایک قوم ہونے کے ناتے تمام مشکلات پر قابو پانا  جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   عراق میں موجود دہشت گردوں  پر ہم نے کاری ضرب لگائی ہے اور ہمارا ہدف سنجار  کو دہشت گردوں  سے مکمل طور پر  صفایا کرنا ہے۔

انہوں نے  ترک امریکن  تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ    دہشت گرد تنظیموں سے گٹھ جوڑ کرنے کے الزام میں  زیر حراست   پادری  کو بہانہ بناتے ہوئے ترکی پر اقتصادی پابندیاں لگانے والے اس ملک کے ساتھ  آئین اور سفارتی  حدود کے اندر رہتے ہوئے اپنی کوششوں کو ہم جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام  مسائل کو جلد از جلد حل کرتے ہوئے   امریکہ کے ساتھ  تعلقات کو بحال کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے مسئلے کو   سیاسی اور قانونی حدود کے اندر رہتے ہوئے حل  کرنے  کی بجائے  دہمکیوں اور  بلیک میلنگ سے حل کرنے  کا جو طریقہ اپنا یا  وہ غلط طریقہ ہے  اور اس سے سب  سے زیادہ    خود ہی امریکہ کو طویل المدت نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات  خراب کرنے کی کئی کوششیں کی گئی ہیں  لیکن ہم نے عقل سلیم سے کام لیتے ہوئے  روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو  قائم رکھا ہے اور روس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران، شام اور عراق   کے ساتھ  سیاسی ،  اقتصادی اور دیگر موضوعات پر   صلاح و مشورہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی دوسروں کے مفادات کی جگہ اپنے مفادات کو ہمیشہ ترجیح دے گا۔



متعللقہ خبریں