برلن:ایردوان۔مرکل ملاقات میں تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق

جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور صدر رجب طیب ایردوان نے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لانے کا عہد کیا ہے

1058950
برلن:ایردوان۔مرکل ملاقات میں تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق

جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور صدر رجب طیب ایردوان نے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لانے کا عہد کیا ہے۔

واضح  رہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران جرمنی اور ترکی کے مابین تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے جس کی وجہ شہری حقوق اور دیگر امور پر اختلافات بتائے جاتے ہیں۔

گزشتہ  روز  ترک صدر نے برلن میں جرمن چانسلر سے ملاقات میں کہا کہ اختلافات کے باوجود دونوں ممالک کو اپنے تعلقات بہتر بنانا چاہییں۔

صدر ایردوان  آج بون  میں ایک نئی مسجد کا افتتاح کر رہے ہیں اس موقع پر حفاظتی اقدامات سخت رکھے گئے ہے۔



متعللقہ خبریں