غیر ذمہ دارانہ امریکی پالیسیوں نے دنیا کو تجارتی جنگ میں مبتلا کر دیا ہے:ایردوان

صدر ایرودان  نے کہا کہ امریکہ کی غیر ذمے دارانہ پالیسیوں کی وجہ سے دنیا ایک تجارتی جنگ کے جنون میں مبتلا ہو گئی ہے جسے روکنے کے لیے  ترکی ا ور جرمنی  کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

1057514
غیر ذمہ دارانہ امریکی  پالیسیوں نے دنیا کو تجارتی جنگ میں مبتلا کر دیا ہے:ایردوان

 صدر  رجب طیب ایرودان  نے   جرمنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ   فیتو  گروپ  کو دہشتگرد  تنظیم قرار د ے ۔

 صدر ایردوان نے یہ بات   فرینکفرٹر المان زی  ٹُنگ نامی اخبار میں  شائع  اپنے  مقالے میں کہی ۔

  انہوں نے  کہا کہ ہمیں  فیتو،پی کےکے اور ڈی ایچ کے پی سی جیسے تنظیموں کے خلاف جرمنی   سے تعاون چاہیئے ، پی کےکے  کے بارے میں  جرمن خفیہ اداروں  کے پاس  دلائل  موجود ہیں مگر    یہ تنظیم   وہاں اپنی تمام غیر قانونی سرگرمیاں  جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 صدر ایردوان نے امریکہ کے بارے میں کہا کہ اُس کی  موجودہ غیر ذمے دارانہ پالیسیوں کی وجہ سے دنیا ایک تجارتی جنگ کے جنون میں مبتلا ہو گئی ہے جسے روکنے کے لیے  ترکی ا ور جرمنی  کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 جناب صدر نے جرمن حکومت سے  مطالبہ کیا کہ وہ  ہمارے ساتھ مل کر  مشترکہ مفادات   اور درپیش خطرات کے خلاف   مقابلہ کرے   اختلافات   کا حل بات چیت میں ہے  جس کےلیے  دو طرفہ  حساسیت کا مظاہرہ  کرنے   کی ضرورت ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں