اب دھمکی آمیز موقف سے باز آنے کا وقت آ گیا ہے، ترک وزیر خارجہ

'میں  اپنی مرضی   کا ہر قدم اٹھا سکتا ہوں' کہا جاتا ہے تو پھر اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے

1039095
اب دھمکی آمیز موقف سے باز آنے کا وقت آ گیا ہے، ترک وزیر خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے  متحدہ امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات کے  بارے میں کہا ہے کہ "اب دھمکی آمیز مؤقف  سے کنارہ کشی کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر  کو  بوائے فلموں کی طرح 'میں  اپنی مرضی   کا ہر قدم اٹھا سکتا ہوں' کہا جاتا ہے تو پھر اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے۔ "

ترک وزیر  نے لتھوانیا کے سرکاری دورے  کے دوران اپنے ہم منصب لیناس لنکیوی سیوس کے ہمراہ ایک مشترکہ  پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

امریکی وفد  کے دونوں ملکوں کے بیچ مسائل  پر بات چیت کی غرض سے ترکی میں مذاکرات  پر اپنے جائزے پیش کرنے والے جناب  چاوش اولو نے کہا کہ "کانگرس ارکان کی ترکی آمد اہمیت کی حامل ہے،  باہمی تعلقات کو مضبوطی دینے کے زیر مقصد کوششیں صرف کرنے والے  حکام بھی   اس وفد کا حصہ ہیں، ہر چیز کے باوجود  باہمی روابط اور بات چیت اہم ہے۔

انہوں نے اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کاروس سے  ایس ۔ 400 فضائی دفاعی نظام    کا  حصول  امریکی بے چینی  کا موجب ہے۔   لیکن اب ہمیں باہمی تعلقات  کو فروغ دینے  کے لیے  سخت گیر اور دھمکی آمیز مؤقف کو ایک طرف چھوڑنا ہوگا۔  ترکی کو  فوری طور پر کسی جدید فضائی دفاعی نظام کی ضرورت لاحق ہے۔ اولین طور پر ہم نے  امریکہ سے اس نظام  کو خریدنے کی خواہش ظاہر کی  لیکن  ہمیں  اس کا جواب منفی میں ملا۔   جس پر ترکی متبادل راہیں تلاش کرنے پر مجبور ہو گیا۔

ایف ۔35 لڑاکا طیاروں کے حوالے سے ترک وزیر نے کہا کہ "ہم اس منصوبے  کے شراکت دار ہیں،  لہذا   ہمیں اس کے حصول سے روکا نہیں جا سکتا۔ ہم   کسی ملک کے  کسی دوسرے ملک  کے خلاف ہر طرح کے   غیر منصفانہ فیصلوں   کو قبول کرنے  پر مجبور نہیں ہیں۔"



متعللقہ خبریں