ترک لیرے کی قدر میں گراوٹ اقتصادی نہیں بلکہ سیاسی ہے، بن علی یلدرم

بن علی یلدرم نے  سفیروں کی دسویں کانفرس  کی مناسبت سے ترکی  میں متعین  غیر ملکی سفراء کو قصرِ چنکایہ میں شرف ملاقات بخشا

1032224
ترک لیرے کی قدر میں گراوٹ اقتصادی نہیں بلکہ سیاسی ہے، بن علی یلدرم

ترک قومی اسمبلی کے اسپیکر بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ زر مبادلہ  کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ معاشی  نہیں بلکہ سیاسی  ہے۔

بن علی یلدرم نے  سفیروں کی دسویں کانفرس  کی مناسبت سے ترکی  میں متعین  غیر ملکی سفراء کو قصرِ چنکایہ میں شرف ملاقات بخشا۔

اسپیکر ِ اسمبلی نے سفیروں سے خطاب  میں  اقتصادی پیش رفت پر بات کی، انہوں نے  پابندیوں کا فیصلہ کرنے والی امریکی انتظامیہ کے خلاف ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ "امریکی  انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ  محض باتوں،  بیانات اور امریکی صدر کے  غیر ذمہ دارانہ ٹویٹر پیغامات کے بجائے  ہمارے قوانین کے احترام  کے  دائرہ کار میں  حل  تلاش  کرے۔ "

انہوں نے  دونوں  ملکوں کے  بیچ موجود مسائل  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی  حل  چارہ تلاش کرنے کا موقع موجود ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ  اس معاملے کو حل کرنے  کے لیے ٹھنڈے دل سے کام لیا جانا چاہیے، اس حوالے سے  پہلا قدم اٹھانے اور کسی قابل قبول  مرحلے تک پہنچنے  کی ذمہ داری  امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔ "

 

 



متعللقہ خبریں