ترکی : ویزویلا کے صدر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

ہمیں صدر مادورو کو ہدف بنانے والے حملے پر شدید افسوس ہے اور ہم اس منفور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں: وزارت خارجہ

1025988
ترکی : ویزویلا کے صدر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

ترکی نے ویزویلا کے صدر نکولس مادورو پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا  قومی محافظ یونٹوں کے قیام کی 81  ویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت کارکاس میں صدر نکولس مادورو موروس، ان کی اہلیہ اور بیٹے ، حکومتی اراکین اور فوجی حکام کی شرکت سے منعقدہ تقریب میں ہونے والے اور صدر مادورو کو ہدف بنانے والے حملے پر ہمیں شدید افسوس ہے۔ ہم مذکورہ منفور حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں مادورو اور  ان کے قریبی افراد کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے اور دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 7 فوجیوں کے  لئے فوری شفا  کی تمنا ظاہر کی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی اس مشکل وقت میں برادر اور دوست ملک وینزویلا  کے عوام ، صدر مادورو، ان کی اہلیہ اور تمام حکومتی اراکین کے ساتھ ہے۔ وینزویلا میں استحکام، خوشحالی، امن اور تحفظ کا دوام ہماری سب سے بڑی خواہش ہے اور یہ چیز علاقائی استحکام اور عالمی امن  کے حوالے سے  بھی اہمیت کی حامل ہے۔



متعللقہ خبریں