تیونس میں دہشت گرد حملے پر ترکی کی مذمت

ترک عوام دوست تیونس  حکومت اور برادر عوام  سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں

1008545
تیونس میں دہشت گرد حملے پر ترکی کی مذمت

ترکی نے کل تیونس  کے شہر جین  دوبہ   میں کل  پیش آنے والے دہشت  گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں   کہا گیا ہے کہ کل کے  تیونس  میں دہشت گرد حملے کہ جس میں  6 سرحدی محافظین ہلاک ہو گئے  تھے  ،  کی اطلاع پانے پر ترکی کو دلی افسوس ہوا ہے۔

ترکی کا کہنا ہے کہ "ہم اس مذموم حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ہلاک شدگان کی مغفرت کے دعا گو ہیں،   ترک عوام دوست تیونس  حکومت اور برادر عوام  سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔"

اعلامیہ  میں  اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ترکی انسداد دہشت گردی میں  تیونس کے ساتھ تعاون کو جاری رکھے گا۔

 



متعللقہ خبریں