ترکی: قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی کا اجلاس حتمی نتائج کے اعلان کے بعد تیسرے دن ہو گا

اسمبلی کی پہلی نشست میں سب سے پہلے اسمبلی ممبران کی حلف برداری کی تقریب ہو گی اور اسمبلی ممبران حلف اٹھا کر فرائض کا آغاز کریں گے

999338
ترکی: قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی کا اجلاس حتمی نتائج کے اعلان کے بعد تیسرے دن ہو گا

ترکی میں عام انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد تیسرے روز، دن 2 بجے  قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔

قومی اسمبلی کے ہاوس رگولیشن کی "پہلا اجلاس، حلف برداری اور فرائض کا آغاز " نامی تیسری شق کے مطابق پہلی نشست میں سب سے پہلے اسمبلی ممبران کی حلف برداری کی تقریب ہو گی اور اسمبلی ممبران حلف اٹھا کر فرائض کا آغاز کریں گے۔

آئینی ٹرم کے پہلے اجلاس کی پہلی نشست  سے شروع ہو کر اسمبلی اسپیکر کے انتخاب تک  اسمبلی کے سب سے عمر رسیدہ اسمبلی ممبر عبوری اسمبلی اسپیکر کے فرائض ادا کریں گے۔

ہاوس ریگولیشن کی 10 ویں شق کی رُو سے  اسپیکر  کے لئے ایک آئینی دور میں دو  دفعہ رائے شماری کروائی جاتی ہے، پہلی دفعہ منتخب ہونے والا دورانیہ دو  سال اور دوسری دفعہ منتخب ہونے والا دورانیہ تین سال ہو گا۔

سیاسی پارٹیوں کے گروپ اسپیکر کے لئے امیدوار پیش نہیں کریں گے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر امیدوار اسمبلی اراکین  کے اندر سے  ہوں گے اور پارلیمانی انتخابات کے بعد اسمبلی کے اجلاس کے بعد 5 دن کے اندر اندر اسپیکر دیوان  کو امیدواری سے آگاہ کریں گے۔

اسپیکر کے لئے رائے شماری کے دن قومی اسمبلی کا اجلاس از خود منعقد ہو گا ، اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ساتھ ہو گا، پہلی دو رائے شماریوں میں امیدوار کے دو تہائی اور تیسری رائے شماری میں اکثریت   کے حصول کو شمار کیا جائے گا۔

تیسری رائے شماری میں اکثریت حاصل نہ کر سکنے کی صورت میں تیسرے مرحلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں کے درمیان چوتھی رائے شماری کروائی جائے گی اور اس میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار اسمبلی اسپیکر منتخب ہو گا۔



متعللقہ خبریں