وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے ازمیر میں ووٹ کا استعمال کیا

میں نے ووٹ ڈال کر شہری کی حیثیت سے اپنا فرض ادا کر دیا ہے۔ اللہ اسے ملک و ملت کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنائے: وزیر اعظم بن علی یلدرم

998392
وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے ازمیر میں ووٹ کا استعمال کیا

وزیر اعظم بن علی یلدرم  نے ازمیر کی تحصیل کھاراباع لر  میں اپنے بچوں کی طرف سے اپنی  دادی بہار یلدرم  کے نام پر تعمیر کردہ پرائمری اسکول  میں ووٹ ڈالا۔

اسکول میں ووٹ ڈالنے والوں کا رش تھا، ووٹ ڈالنے کے بعد اسکول کے خارجی دروازے پر اخباری نمائندوں سے بات چیت میں بن علی یلدرم نے کہا کہ " میں نے ووٹ ڈال کر شہری کی حیثیت سے اپنا فرض ادا کر دیا ہے  ۔ اللہ اسے ملک و ملت کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بنائے۔ 

انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں ہم صدر اور اسمبلی ممبران کا بیک وقت انتخاب کر رہے ہیں۔ نئے نظام  کے ساتھ ترکی نئے اہداف اور نئے آفاق کی طرف اعتماد اور مستحکم شکل میں بڑھنا جاری رکھے گا۔  میری دعا ہے کہ یہ انتخابات ملت کے لئے امن و سکون اور بھائی چارے کا وسیلہ بنیں۔ ایک جمہوری فضاء میں اور  نہایت خوشگوار ماحول میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ لوگ جوق در جوق ووٹ ڈالنے کے لئے آ رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں سے ہم انقرہ روانہ ہوں گے اور صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ مل کر انتخابات پر نگاہ رکھیں گے۔ انشاءاللہ  نتیجہ وہی ہو گا جو  ملت کے حوالے سے اچھا ہو۔

اس سوال کے جواب میں کہ آپ آخری وزیر اعظم ہیں اپنے اختیارات کسی کے حوالے نہیں کر سکیں گے اس بار میں آپ کا کیا خیال ہے؟ وزیر اعظم یلدرم نے  پُر مزاح جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری سیٹ ہمارے پاس رہ گئی ہے۔ کیا کرسکتے ہیں  نیلامی میں پیش کریں گے۔



متعللقہ خبریں