ترکی نے ہمیشہ ہی مظلوم عوام کی جانب امدادی ہاتھ بڑھایا ہے، ترجمان صدر

القدس کے معاملے پر اقوام متحدہ میں  حاصل کردہ تاریخی فتح کی قیادت بھی ترکی نے  کی

998100
ترکی نے ہمیشہ ہی مظلوم عوام کی جانب امدادی ہاتھ بڑھایا ہے، ترجمان صدر

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  کا کہنا ہے کہ ترکی نے ہمیشہ سے ہی مسئلہ فلسطین   میں اس ملک کا دفاع کیا ہے۔

ابراہیم قالن نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں  مغربی میڈیا کے ترکی کے سیاسی حقائق  کا غلط طریقے سے مطالعہ کرنے پر نکتہ چینی کی۔

انہوں نے مغربی میڈیا  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ کام جرنلزم سے ہٹ کر سیاسی ایکٹی وزم ہے۔

قالن نے بتایا کہ ترکی نے ہمیشہ دباؤ کے شکار عوام کی مدد کی ہے، نہ صرف مسلمانوں  بلکہ اس نے  دیگر مذاہب سے منسلک مظلوموں کی بھی مدد کی ہے۔ القدس کے معاملے پر اقوام متحدہ میں  حاصل کردہ تاریخی فتح کی قیادت بھی ترکی نے  کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی  نے سالہا سال سے دعوی فلسطین کا سب سے بڑا  دفاع  کنندہ ہے۔ متحدہ  امریکہ  کے القدس سے متعلق فیصلے کو  عالمی رائے عامہ کے ایجنڈے میں لایا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  میں 128 ممالک کی حمایت سے ایک تاریخی  کامیابی حاصل کی۔

 

 



متعللقہ خبریں