کل ترکی میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں

انتخابات میں اندرونِ ملک مجموعی طور پر 56 ملین 3 لاکھ 22 ہزار 632  رائے دہند گان ایک لاکھ 80 ہزار 65 بیلٹ بکسوں میں ووٹ ڈالیں گے

997890
کل ترکی میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں

ترکی میں کل صدارتی و پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔

انتخابات میں اندرونِ ملک مجموعی طور پر 56 ملین 3 لاکھ 22 ہزار 632  رائے دہند گان ایک لاکھ 80 ہزار 65 بیلٹ بکسوں میں ووٹ ڈالیں گے۔

بیرون  ملک میں مقیم ترک  شہری کل شام 5 بجے تک  کسٹم چوکیوں پر ووٹ ڈال سکیں گے۔

ترکی بھر میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک  جاری رہے گا۔

چلنے پھرنے کے قابل نہ ہونے والے مریضوں کے لیے موبئل بیلٹ بکس کا عمل درآمد پہلی بار کیا جا رہا ہے،   اس دائرہ کار میں معذور اور بیڈ  سے نکلنے کی سکت نہ رکھنے والے مریضوں  تک بیلٹ بکس لاتے ہوئے ان سے ووٹ  وصول کیا جائیگا۔

صدارتی انتخابات میں 6 امیدوار  حصہ لے رہے ہیں۔

انتخابات کے دن تمام تر میڈیا اداروں کو شب نو بجے سے خبریں نشر کرنے کی  اجازت ہو گی، جبکہ ہائی الیکشن کمیشن کی اجازت سے   نو بجے سے قبل بھی نشریات پر پابندی کو ختم کیا جانا ممکن ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں