اس واقعے کے پیچھے جو بھی ہے اسے پولیس اور عدالت جلد یا بدیر تلاش کر لے گی: صدر ایردوان

سُرُچ میں انتخابی کمپین چلانے والے جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے اسمبلی ممبر اور ان کے ساتھیوں پر حملے کی شدید مذمت، واقعے کے پیچھے جو بھی ہے اسے ہماری سکیورٹی اور عدالت جلد یا بدیر تلاش کر لے گی: صدر رجب طیب ایردوان

992821
اس واقعے کے پیچھے جو بھی ہے اسے پولیس اور عدالت جلد یا بدیر تلاش کر لے گی: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کل ضلع شان لی عرفا کی تحصیل سُرُچ میں انتخابی کمپین چلانے والے جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے اسمبلی ممبر ابراہیم خلیل یلدز اور  ان کے ساتھیوں پر کئے جانے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "اس واقعے کے پیچھے جو بھی ہے اسے ہماری سکیورٹی اور عدالت جلد یا بدیر تلاش کر لے گی"۔

سُرُچ کے واقعے کے بارے میں وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پولیس کے مطابق  حملے کے فاعل یا اس بارے میں مشتبہ  افراد   علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے حامی ہو سکتے ہیں۔

نائب وزیر اعظم بکر بوزداع نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے اور پارٹی کے حامیوں نے دہشت گرد تنظیموں اور ان کی کٹھ پتلیوں کے لئے نہ تو میدان چھوڑا ہے اور نہ ہی چھوڑیں گے"۔

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ واقعے کے حقائق سے پردہ اٹھایا جائے گا اور اس میں ملوث افراد کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ضلع شان لی عرفا میں کل جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے کارکنوں پر مسلح افراد نے فائر کھول  دیا ، حملے کے نتیجے میں پارٹی کے شان لی عرفا کے اسمبلی ممبر ابراہیم خلیل یلدز اور ان کے بھائی سمیت 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔

پولیس نے مجمعے میں گھل مل جانے والے حملہ آوروں کے خلاف آپریشن شروع کروا دیا ہے اور کثیر تعداد میں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں