فتح استنبول کی سالانہ یاد کو استنبول میں بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا

خصوصی شو کے لیے ساحل ِ سمندر سے اوسطً 50 میٹر کے فاصلے تک  سمندری سطح  پر  ایک  فلوٹنگ  پلیٹ فارم قائم کیا گیا

981853
فتح استنبول کی سالانہ یاد کو استنبول میں بڑے جوش و جذبے سے  منایا گیا

 

فتح استنبول کی 565 ویں  سالانہ یاد  صدر رجب طیب ایردوان کی  سرپرستی میں استنبول بلدیہ  کے زیرِ اہتمام ایک تقریب کے ساتھ منائی گئی۔

یہ تقریب خلیج کنونشن سنٹر  میں  سر انجام   پائی۔

افطاری کے ساتھ شروع ہونے والی  اس شب میں وزات ِ ثقافت و سیاحت   کی جانب  سے  تاریخی ترک موسیقی  کا صوفی پروگرام پیش کیا گیا۔

افتتاحی تقریب کے بعد  فتح استنبول کے حوالے سے ایک "خصوصی فتح شو" پیش کیا گیا۔  مزید برآں ترک مسلح  افواج کے فوجی بینڈ  نے اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، اسی دوران لیزر   اور لائٹ  شو کا مظاہرہ بھی ہوا۔

خصوصی شو کے لیے ساحل ِ سمندر سے اوسطً 50 میٹر کے فاصلے تک  سمندری سطح  پر  ایک  فلوٹنگ  پلیٹ فارم قائم کیا گیا۔  علاوہ ازیں بڑی اسکرین  پر  20 منٹ کی دستاویزی  فلم بھی دکھائی گئی۔

عالمی تاریخ کے رخ کو بدلنے والے ایک دور کاخاتمہ کرتے  ہوئے  ایک  دوسرے  عہد کے بیج بونے والے  سلطان محمد فاتح   کے کرادر پرمبنی  مختلف شوز بھی اس پروگرام کا حصہ تھے۔



متعللقہ خبریں