صدر رجب طیب ایردوان بوسنیا ہرزگوینیا  کے دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان آج بوسنیا ہرزگوینیا  کے ایک روزہ سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

974802
صدر رجب طیب ایردوان بوسنیا ہرزگوینیا  کے دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان آج بوسنیا ہرزگوینیا  کے ایک روزہ سرکاری دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔

دارالحکومت  سراجیوو میں انٹرنیشنل ائیر پورٹ  پہنچنے پر بوسنیا ہرزیگوینیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ باکر عزت بیگووچ صدر ایردوان کا استقبال کریں گے۔

بعد ازاں دونوں رہنما صدارتی کونسل  کے دفتر میں تشریف لے جائیں گے جہاں وہ دو طرفہ اور بین الوفود ملاقاتیں کریں گے۔

مذاکرات کے بعد ایردوان اور عزت بیگووچ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

اپنے دورے کے دائرہ کار میں صدر ایردوان یورپی ترکی ڈیموکریٹس یونین UETD کے چھٹے معمول کے جنرل کمیٹی اجلاس میں مہمان  خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے اور  خطاب کریں گے۔

صدر ایردوان انٹرنیشنل سراجیوو  یونیورسٹی  کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے جہاں انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں