اسرائیلی قونصل جنرل بھی ترکی چھوڑ دیں:ترک دفتر خارجہ

ترک دفتر خارجہ  نے استنبول میں متعین اسرائیلی قونصل جنرل  یوسف لیوی سفاری   کو  واپس جانے کی ہدایات کر دی ہیں

972043
اسرائیلی قونصل جنرل بھی ترکی چھوڑ دیں:ترک دفتر خارجہ

ترک دفتر خارجہ  نے استنبول میں متعین اسرائیلی قونصل جنرل  یوسف لیوی سفاری   کو  واپس جانے کی ہدایات کر دی ہیں۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق ، فلسطینیوں  پر اسرائیلی حملے کے خلاف بطور احتجاج قونصل جنرل سفاری  سے کہا گیا   ہے کہ  وہ کچھ عرصے کےلیے  وطن واپس چلے جائیں تو بہتر ہوگا۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز   ترکی میں متعین اسرائیلی سفیر   کو بھی ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا ۔

 یاد رہے کہ  3 روز قبل   امریکی سفارت خانےکی    القدس منتقلی کے واقعے پر  ایک مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 62 فلسطینی شہید   اور 3 ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے  جس پر  ترکی نے اسرائیل اور امریکہ سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا



متعللقہ خبریں