ترکی کی مسلح افواج  نے شام میں 11 ویں فائر بندی  چیک پوسٹ قائم کر دی

اس نئے چیک پوسٹ سے حاما   کےشمالی حصےا ور لازکیہ کے دیہی علاقوں میں مخالفین اور بشار الاسد فورسز  کی فرنٹ لائنوں کو کنٹرول کیا جائے گا

970363
ترکی کی مسلح افواج  نے شام میں 11 ویں فائر بندی  چیک پوسٹ قائم کر دی

ترکی کی مسلح افواج  نے شام کے شہر ادلب میں 11 ویں فائر بندی چیک پوسٹ قائم کر دی  ہے۔

شام کے شہر ادلب میں بفر زون کے موضوع پر ترکی، روس اور ایران کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا تھا۔

قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں گذشتہ سال طے پانے والے سمجھوتے کی رُو سے فائر بندی کنٹرول پوائنٹ قائم کئے جا رہے ہیں۔

اس دائرہ کار میں 10 نمبر والی 11 ویں چیک پوسٹ کی تعمیر بھی مکمل ہو گئی ہے۔

اس نئے چیک پوسٹ سے حاما کےشمالی حصے اور لازکیہ کے دیہی علاقوں میں مخالفین اور بشار الاسد فورسز  کی فرنٹ لائنوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔

سمجھوتے کی رُو سے درجہ بہ درجہ ادلب کے شمال سے جنوب تک منتقلی ہو گی اور منتقلی کے ان 12  علاقوں میں  ترک مسلح افواج  کے چیک پوائنٹ قائم کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں