عالمی برادری اسرائیل کے خلاف فی الفور کاروائی کرے، صدرِ ترکی

عالمی قوانین کو پاؤں تلے روندھنے والے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے منافی اس  فیصلے کو  ہم ایک بار پھر مسترد کرتے ہیں

970330
عالمی برادری اسرائیل کے خلاف فی الفور کاروائی کرے، صدرِ ترکی

صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی برادری کو اسرائیل کے بتدریج بڑھنے والے حملہ آور تیور کا خاتمہ کرنے کے لیے سرعت سے کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

جناب ایردوان نے  لندن میں تھنک ٹینک  چاٹم ہاؤس میں  شرکاء سے خطاب کیا۔

تمام تر اعتراضات کے باوجودامریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے القدس منتقل کر نے پر ردِ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  صدر ِ ترکی  نے کہا کہ "عالمی قوانین کو پاؤں تلے روندھنے والے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے منافی اس  فیصلے کو  ہم ایک بار پھر مسترد کرتے ہیں۔ امریکہ نے اس اقدام کے ساتھ  مسئلے کے حل کا حصہ بننے کے بجائے  اس کو مزید شہہ دینے  کو ترجیح دیتے ہوئے مشرق ِ وسطی سلسلہ امن میں ثالثی کے کردار کو کھو دیا ہے۔ لہذا عالمی برادری کو چاہیے کہ یہ  فوری طور پر اقدام اٹھاتے ہوئے اسرائیل کے حملہ آور  مؤقف اور فلسطینیوں سے زیادتیوں کے خلاف  کاروائیاں کرے۔ "

انہوں نے کہا کہ "داخلی امور کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تین سماعی مذہبوں کے مقدس مقام القدس  کی حیثیت کو بدلنے  کا قدم تمام تر اعتراضات کے باوجود آج سے اٹھایا جا رہا ہے۔ اس چیز پر ہم بالکل ایسے ہی محسوس کرتے ہیں جیسا کہ ہم  دوسری  جنگ عظیم سے قبل کے تاریک دور میں داخل ہو رہے ہوں۔ اگر اقوام متحدہ کی بنیادیں انصاف کے ترازو پر ڈالی گئی ہیں تو پھر ہمیں  اسی کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔ اگر عالمی نظام  بگڑ چکا ہے تو پھر اسے ہٹ دھرمی سے نہیں   ، مذاکرات کے ذریعے  صحیح کرنا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں