چھ فریقی اسپیکرز کانفرس کا اسلام آباد میں اہتمام

دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ  قوانین و ضوابط  اجلاس میں ترک اسپیکر کی نمائندگی  داخلی امور کمیشن کے صدر جلال الدین  گیوونچ اور قومی اسمبلی کے  ڈپٹی سیکرٹری جنرل  ابراہیم حق ِ نے کی

965606
چھ فریقی اسپیکرز کانفرس کا اسلام آباد میں اہتمام

ترکی، پاکستان، چین، روس، ایران اور افغانستان کی جانب سے قائم کردہ 6 مملکتی اسپیکرانِ اسمبلی کانفرس  کے  منشور پر پاکستان میں غور کیا گیا ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ  قوانین و ضوابط  اجلاس میں ترک اسپیکر کی نمائندگی  داخلی امور کمیشن کے صدر جلال الدین  گیوونچ اور قومی اسمبلی کے  ڈپٹی سیکرٹری جنرل  ابراہیم حق ِ نے کی۔

قواعد و ضوابط پر بحث  ہونے سے قبل  خطاب کرنے والے گیوونچ نے  اس بات پر زور دیا کہ 6 رکن ممالک  کے درمیان اقتصادی ترقی اور انسدادِ دہشت گردی کے معاملات میں باہمی تعاون کے  فروغ  کی ضرورت ہے۔

پاکستانی قومی اسمبلی کے رکن اور سابق وزیر قانون زاہد حامد کی زیر قیادت  یکجا ہونے والے 6 ممالک کے  نمائندوں نے  بعد ازاں  مسودہ منشور پر بحث کی۔

اس دوران  لیے گئے فیصلوں کے مطابق اس تعاون کو 6 ممالک کے ناموں کے پہلے حروف تہجی پر مشتمل   ایک نام   سے منسوب کیا جائیگا اور نئے ارکان کی شمولیت      کا عمل کھلا رکھا جائیگا۔

ترک فریق کی تجویز پر رکن ممالک کے مابین تجارتی امور کو امریکی ڈالر کے بجائے ہر ملک کی مقامی کرنسی کے ساتھ  سرانجام دیے جانے کا معاملہ بھی قواعد و ضوابط میں شامل ہو گا۔

ہر برس رکن ممالک میں  سے کسی  ایک میں  اجلاس منعقد کیے جانے   پر  بھی اتفاق رائے قائم کیا گیا ہے تو   رکن ممالک کے بیچ مشترکہ سماجی، اقتصادی اور سیاسی مفادات  پر مبنی تعاون میں مزید پختگی  لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس تنظیم  کی سیکرٹریٹ جنرل  کا دفتر اسلام آباد میں ہو گا۔



متعللقہ خبریں