صدر ایردوان کے دورہ جنوبی کوریا کا ایجنڈہ سرمایہ کاریاں ہوں گی

صدر ایردوان کا دورہ جنوبی کوریا دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ کرے گا: چوئی ہونگ گھی

961351
صدر ایردوان کے دورہ جنوبی کوریا کا ایجنڈہ سرمایہ کاریاں ہوں گی

صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ جنوبی کوریا کا ایجنڈہ سرمایہ کاریاں ہوں گی۔

انقرہ میں جنوبی کوریا کے سفیر چوئی ہونگ گھی نے کہا ہے کہ صدر ایردوان کا دورہ جنوبی کوریا دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ کرے گا۔

سفیر چوئی نے کہا ہے کہ صدر مون جائے اِن کی دعوت پر صدر ایردوان 2 سے 3 مئی کو جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے اور اس دوران کاروباری افراد کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہو گا ۔

انہوں نے گذشتہ سال وزیر اعظم بن علی یلدرم کے دورہ جنوبی کوریا کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اس دورے میں وزیر اعظم یلدرم نے جس 10 سے 15 بلین ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کی بات کی تھی وہ دونوں ملکوں کے درمیان صرف تجارت کے فروغ کا ہی نہیں اس کے ساتھ ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ کا بھی مفہوم رکھتا ہے۔

چوئی نے کہا کہ دورے کے ایجنڈے کے اہم موضوعات میں سرمایہ کاریاں اور دفاعی صنعت  کے منصوبوں میں تعاون شامل ہیں۔ توقع ہے کہ صدر ایردوان کوریا کی بڑی فرموں کے ساتھ بلمشافہ ملاقات کریں گے۔ صدر ایردوان کے ہمراہ کاروباری حضرات کا وفد بھی کوریا کے کاروباری حضرات سے ملاقات کرے گا اور امید ہے کہ ان ملاقاتوں کے نتیجے میں باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔



متعللقہ خبریں