ابتک کوئی بھی سرمایہ کار ترکی سے بلا منافع کے نہیں لوٹا، صدر ایردوان

مقامی کار کی تیاری   کی داغ بیل ڈال دی گئی ہے، سرعت  سے فرم کے قیام کے بعد اس سفر کو شروع کر دیا جائیگا

956328
ابتک کوئی بھی سرمایہ کار ترکی سے بلا منافع کے نہیں لوٹا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ آج تک ترکی میں سرمایہ کاری کرنے والے ہمیشہ  نفع میں رہے ہیں۔

جناب ایردوان  استنبول میں خارجہ تعلقات  تعلقات کمیٹی  کی جنرل اسمبلی سے  خطاب  کر رہے تھے۔

اپنے خطاب میں فراہم کردہ آسانیوں  کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تعاون فراہم کرنے پر زور دینے والے جناب ایردوان نے  بتایا کہ "کسٹم  ڈیوٹی ک معافی،  تعمیراتی شعبے میں اخراجات پر ٹیکس کی چھوٹ،  عملے کی خدمات اور سرکاری  املاک کو بلا اجرت فراہم  کرنے جیسے مواقعوں کے ساتھ ہم سرمایہ کاروں کو ترکی آنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ابتک  ترکی میں سرمایہ کاری کرتے ہوئے اس پر پیشمانی کا سامنا کرنا والا شاید ہی کوئی ہو ، ہم ان  کے مطمئن ہونے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

جناب ایردوان نے کہا کہ  بحیثیت صدر میں  شناخت کی تفریق کیے بغیر کاروباری شخصیات کے لیے ہمیشہ کام کی راہ  ہموار کرنے کی  کوشش میں رہتا ہوں۔  جو کوئی بھی نیک اور صحیح کام کا متمنی ہوتا ہے اس کا ساتھ  دیتا ہوں اور دیتا رہوں  گا۔

ملکی برآمدات کو 36 ارب ڈالر سے 160 ارب ڈالر تک  بڑھنے پر زور دینے والے ایردوان نے  بتایا کہ ہمارا ہدف اس سے کہیں زیادہ  بڑا ہے۔ ہم خارجہ تجارت کے حجم کو ایک ٹریلین جبکہ قومی آمدنی کو دو ٹریلین ڈالر تک  لیجانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

مقامی کار کی تیاری کا موضوع بھی چھیڑنے والے جناب ایردوان نے کہا کہ "مقامی کار کی تیاری   کی داغ بیل ڈال دی گئی ہے، سرعت  سے فرم کے قیام کے بعد اس سفر کو شروع کر دیا جائیگا۔

قبل ازوقت انتخابات  کے انعقاد پر بھی اپنے جائزے  پیش  کرنے والے صدر ترکی نے بتایا کہ "انتخابات کے بعد  نافذ کیے جانے والے نظام کی بدولت مسائل  کے حل میں کہیں زیادہ  آسانیاں اور سرعت آنے پر کسی کو شک و شبہہ نہیں رکھنا چاہیے۔"

 

 



متعللقہ خبریں