یونان، فیتو کے مجرمین کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے، وزیر اعظم ترکی

بغاوت اقدام میں حصہ لینے والے تنظیم کے کارندوں  کو تحفظ دیا جانا  ناقابل قبول  فعل ہے

955717
یونان، فیتو کے مجرمین کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے، وزیر اعظم ترکی

وزیر اعظم  بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کے رکن  مجرمین نے یونان کو ایک پناہ گاہ  سمجھنا شروع کر دیا ہے۔

جناب  یلدرم نے انقرہ میں یونانی عدالت کی جانب سے فیتو کی 15 جولائی سن 2016 کی بغاوت کی کوشش کے بعد اس ملک کو راہِ فرار اختیار کرنے والے 8 باغیوں  میں سے سلیمان اوزکھائناکچی کو کچھ مدت تک عدلیہ کنٹرول  کی شرط  پر رہا کیے جانے کے فیصلے کے حوالےسے اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ' بغاوت اقدام میں حصہ لینے والے تنظیم کے کارندوں  کو تحفظ دیا جانا  ناقابل قبول  فعل ہے، یونان ہمارا دوست  اور ہمسایہ ملک ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ جو ہمارا دشمن ہے اسے یونان کے لیے بھی دشمن ہونا چاہیے۔  یعنی اسے یہی مؤقف اپنانا چاہیے۔ لیکن بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حالیہ ایام میں  فیتو کے مجرموں نے یونان کو ایک پناہ گاہ کی نظر سے دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ یہ چیز ہماری  ہمسائیگی اور دوستی کو زد پہنچا رہی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یونان  دہشت گرد تنظیم فیتو کے   کارندوں کو ہمارے حوالے کردے گا،  کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ اس چیز کے منفی  اثرات دونوں ملکوں  کے باہمی تعلقات پر پڑیں۔'

وزیر اعظم یلدرم نے متحدہ امریکہ کے ترکی میں 24 جون کو منعقد ہونے والے قبل ازوقت انتخابات کے  بارے میں اعلانات   کے حوالے سے کہا کہ"وہ  پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،   اس ملک میں  انتخابات کے بعد ڈیڑھ برس کا عرصہ بیت چکا ہے  لیکن  تاحال اس ملک میں  انتخابات میں دھاندلیاں ہونے کی بحث  ختم نہیں ہوئی۔ اگر امریکی   کسی انتخابی عمل کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ ترکی آئیں اور اس عمل کے ترکی میں کس قدر شفاف طریقے سے سر انجام پانے کا مشاہدہ کریں۔



متعللقہ خبریں