عفرین کو اصلی مالکین کے سپرد کرنے کا فیصلہ صرف ترکی کرے گا، نہ کہ روسی وزیر خارجہ

شام میں اسوقت دیگر ملکوں کے زیر کنٹرول علاقوں  کی شام کو حوالگی پر  بات ہونی چاہیے

948231
عفرین کو اصلی مالکین کے سپرد کرنے کا فیصلہ صرف ترکی کرے گا، نہ کہ روسی وزیر خارجہ

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ شامی علاقے کی حوالگی کے وقت کا تعین  روسی وزیر خارجہ  نہیں  بلکہ ترکی کرے گا۔

صدرِ ترکی نے آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے  خطاب کے بعد اخباری نمائندوں کو اپنے جائزے پیش کیے۔

روسی وزیر خارجہ  سرگئی لاوروف کے عفرین مؤقف کے غلط ہونے کا کہنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ "شام میں اسوقت دیگر ملکوں کے زیر کنٹرول علاقوں  کی شام کو حوالگی پر  بات ہونی چاہیے۔  'ان علاقوں کو ملکی انتظامیہ نے ان کے سپرد کیا ہے' بیانات  ہمیں آمادہ نہیں  کر سکتے۔ وقت آنے پر ہم عفرین کو عفرین کے اصلی مکینوں کے حوالے کر دیں گے، تا ہم اس چیز کے وقت کا تعین  صرف ہم کریں گے، نہ  کہ  محترم لاوروف۔"

خیال رہے کہ سرگئی لاوروف نے کل  ایک اعلان میں کہا تھا کہ روس، عفرین کو شامی انتظامیہ کے حوالے کیے جانے کی توقع رکھتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں