ترکی: وزیر اعظم بن علی یلدرم افغانستان پہنچ گئے

افغانستان میں وہ سب سے پہلے افغانستان کی وزارت دفاع کے حکام کے ساتھ اور بعد ازاں افغانستان کے انتظامی وفد کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے

946753
ترکی: وزیر اعظم بن علی یلدرم افغانستان پہنچ گئے

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم منگولیا میں اپنی سرکاری مصروفیات کو مکمل کرنے کے بعد افغانستان پہنچ گئے ہیں۔

افغانستان میں وہ سب سے پہلے افغانستان کی وزارت دفاع کے حکام کے ساتھ اور بعد ازاں افغانستان کے انتظامی وفد کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

مذاکرات سے متعلق مشترکہ پریس کانفرنس کی جائے گی۔

وزیر اعظم بن علی یلدرم افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف جدوجہد اور علاقائی موضوعات پر  بات چیت کی جائے گی۔

وزیراعظم افغانستان میں متعین ترک فورسز کا  دورہ کریں گے اور توقع ہے کہ وہ ترکی تعاون و ترقیاتی تنظیم TIKA کی طرف سے تعمیر کی گئی شہید بلند جامع مسجد کا بھی افتتاح کریں گے۔



متعللقہ خبریں