جنرل حلوصی آقار کی روسی ہم منصب سے جنرل ہیڈکوارٹر انقرہ میں ملاقات

دونوں کمانڈرز  نے  شام  کی تازہ ترین صورتِ حال  اور خاص طور پر عفرین اور ادلیب  میں قائم کی جانے والی چیک پوسٹ  اور علاقائی صورتِ حال کا جائزہ لیا

943588
جنرل حلوصی آقار کی روسی ہم منصب سے  جنرل ہیڈکوارٹر انقرہ میں ملاقات

ترک چیف آف جنرل سٹاف   جنرل حلوصی آقار  نے روس کے   چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلری  گریسموف سے ملاقات کی ہے۔

جنرل ہیڈکوارٹر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جنرل  آقار  نے روس کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل گریسموف سے  انقرہ  جنرل ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ہے۔

دونوں  رہنماوں نے ملاقات میں زیادہ تر دہشت گردی کے موضوع پر بات چیت کی۔

دونوں کمانڈرز  نے  شام  کی تازہ ترین صورتِ حال  اور خاص طور پر عفرین اور ادلیب  میں قائم کی جانے والی چیک پوسٹ  اور علاقائی صورتِ حال کا جائزہ لیا ۔

دونوں کمانڈرز نے  مستقل قریب میں  علاقے میں اٹھائے جانے والے   اقدامات پر بھی غور کیا۔



متعللقہ خبریں