شاخ زیتون آپریشن امن کی فتح۔ دہشت گردی کی شکست ہے، ابراہیم قالن

ابراہیم قالن نے روزنامہ ڈیلی صباح میں ایک  کالم تحریر کرتے ہوئے  شاخ ِ زیتون  آپریشن پر  اپنے جائزے پیش کیے

936634
شاخ زیتون آپریشن  امن کی فتح۔ دہشت گردی کی شکست ہے، ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  کا کہنا  ہے کہ ترک مسلح افواج کا عفرین میں شاخِ زیتون آپریشن امن کی فتح جبکہ دہشت گردی کی شکست ہے۔

ابراہیم قالن نے روزنامہ ڈیلی صباح میں ایک  کالم تحریر کرتے ہوئے  شاخ ِ زیتون  آپریشن پر  اپنے جائزے پیش کیے ہیں۔

کالم میں 20 جنوری سے جاری شاخ زیتون آپریشن   کے ذریعے عفرین پر کنٹرول سنبھالنے کے ساتھ ایک کلیدی مرحلے کا آغاز ہونے کی یاد دہانی کرانے والے  جناب قالن نے کہا ہے کہ "علاقے  کی PKK/پی وائے ڈی  عناصر سے صفائی   دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں ایک  عظیم سطح کی کامیابی ہے  اور  اسے  شام کی زمینی سالمیت کے تحفظ کے حوالے سے ایک   اہم قدم کے طور پر حمایت فراہم کی جانی چاہیے تھی۔ تا ہم بعض حلقے ترکی کی فتح اور اور PKK کی حزیمت سے  بے چینی محسوس کررہے ہیں۔ اس وسیلے سے ہمیں بعض مغربی حلقوں کے ترکی کے بارے  میں طرز فکر سے آگاہی حاصل کرنے کا موقع ملا ہے۔ "

ترکی کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  کے  حوالے سے قطعی مؤقف پر  توجہ مبذول کرانے والےقالن نے  اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ گروہ بھی داعش کی  ہی طرح دہشت گرد ہیں۔ کردوں کی نمائندگی کرنے کا دعوی کرنے والی اس  مارکسٹ ۔ لیننسٹ دہشت گرد تنظیم  خلاف کی ایک محاذوں پر جنگ کرنے کا ذکر  کرنے والے قالن نے لکھا ہے کہ  جس طرح ترکی کی   داعش مخالف   جنگ مسلمانوں یا پھر عربوں کے خلاف نہیں اسی طرح PKK کے خلاف جنگ بھی کرد بھائیوں کے خلاف نہیں ہے۔

انہوں  نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ عفرین  آپریشن کو سرعت  اور کامیابی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچایا گیا ہے، اس دوران شہریوں کو نقصان نہ پہنچنے کے لیے بڑی حساسیت سے کام لیا گیا ہے۔

عفرین میں ڈیموگرافک تبدیلیوں کے دعووں کی بھی قطعی طور پر نفی کرنے والے قالن نے  اس جانب اشارہ دیا ہے کہ ترکی  کبھی بھی کسی ڈیموگرافک تبدیلی کا فریق نہیں بنا۔

 



متعللقہ خبریں