ترک فوج کسی بھی وقت عفرین میں داخل ہو سکتی ہے

عفرین اور عزیز تحصیلوں  کو پانی فراہم کرنے والے  17 نسان  بیراج کو بھی زیر کنٹرول لے لیا گیا ہے

926697
ترک فوج کسی بھی وقت عفرین میں داخل ہو سکتی ہے

ترک مسلح افواج  اور آزاد شامی فوج  عفرین کے مرکزی  علاقے میں کسی بھی وقت داخل ہو سکتی ہے۔

شاخ ِزیتون  آپریشن کے دائرہ کار میں  عفرین   کے دروازے کے نام سے  منسوب  کیے جانے والے جندرس  کو دہشت گردوں سے  صاف کر لیا گیا ہے،  فوج  تحصیل کے مرکزی  مقام  کو  پہنچ گئی ہے۔

الا جاوز، بیوک ہالوبو، ملکیہ اور کرد فارمیز  دیہاتوں کو بھی دہشت گردوں سے پاک کر لیا گیا ہے۔

عفرین اور عزیز تحصیلوں  کو پانی فراہم کرنے والے  17 نسان  بیراج کو بھی زیر کنٹرول لے لیا گیا ہے۔

تازہ کاروائیوں میں 46 دہشت گرد مارے گئے ہیں، جس  کے بعدآپریشن کے آغاز سے ابتک ہلاک شدگان دہشت گردوں کی تعداد 3 ہزار 195 ہو گئی ہے۔جبکہ 815 مربو کلو میٹر کا رقبہ زیر کنٹرول  لے لیا گیا  ہے۔

 



متعللقہ خبریں