مغربی افریقی ملکوں کے دوروں پر صدرِ ترکی کے اہم جائزے

ہم  نئے عالمی  نظم و نسق کے قیام کے وقت افریقہ  کے ہمراہ آگے بڑھنے کے خواہاں ہیں

922049
مغربی افریقی ملکوں کے دوروں پر صدرِ ترکی کے اہم جائزے

صدر رجب طیب ایردوان  نے الجزائر ، موریطانیہ ، سینیگال  اور مالی پر مبنی مغربی افریقی ملکوں کے دوروں کے فائدہ مند گزرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "ہم  نئے عالمی  نظم و نسق کے قیام کے وقت افریقہ  کے ہمراہ آگے بڑھنے کے خواہاں ہیں۔"

صدر ِ ترکی نے  ان دوروں کے حوالے سے اپنے جائزات کو سماجی رابطوں کی ویب  سائٹ ٹویٹر پر  پیش کیا ہے۔

دورے کی پہلی کڑی  اور 5 صد سالہ برادرانہ تعلقات استوار ہونے والے الجزائر کو  خطے کے سیاسی اور اقتصادی استحکام   کے جزیرے کی نظر سے دیکھنے کا اظہار کرتے ہوئے جناب  ایردوان  کا کہنا ہے کہ "انشااللہ جزائر کے ساتھ ہماری  دوستی  ہر شعبے میں پروان چڑھے گی،  خاصکر سرمایہ کاری کے معاملے میں  ہم  کہیں زیادہ  بہتر  سطح  تک پہنچیں گے۔"

موریطانیہ میں بھی خاصکر صحت، زراعت ، میڈیا اور انسانی امداد  کے شعبہ جات میں  مشترکہ منصوبوں کو  عملی جامہ پہنانے کی منصوبہ بندی کرنے  کا ذکر کرنے والے ایردوان نے  بتایا کہ"ہم نجی شعبے میں  بھی موریطانیہ  میں سرمایہ کاری میں اضافے کی بدولت "کماؤ۔کماؤ" ماڈل  کی ترویج کا ارادہ رکھتے ہیں۔ افریقہ کے مثالی ملک  سینیگال کے ساتھ طویل عرصے  پر محیط سیاسی اور سیاسی  شعبے میں اچھے تعلقات کو مزید تقویت  دینا ہماری  اولیت کے اہداف میں  شامل ہے۔ افریقہ کے ساتھ تجارتی حجم میں  اضافے کی حد تک  اسے  توازن  میں رکھنا بھی اہمیت کا حامل ہے۔ صدارتی سطح پر  پہلا دورہ  سر انجام   دیے جانے والے  مالی    میں بھی سیاسی و  اقتصادی استحکام کے قیام کے لیے  ترکی  اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے  کے لیے تیار  ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ  باہمی  تجارتی و ثقافتی تعلقات کو تقویت دیتے ہوئے  برادرانہ تعلقات میں مضبوطی  لائیں  گے۔ افریقی دوروں میں ہمارا شاندار طریقے سے خیر مقدم کیا گیا ، ہمیں  دوستی اور اخلاص کا مشاہدہ ہوا ہے۔ ہم اس چاہت کا قطعی طور پر جواب دیں گے۔ہم بلا کسی تفریق کے افریقہ اور افریقہ بھائیوں سے محبت کرتے ہیں۔"



متعللقہ خبریں