ہمیں انسانیت سکھانے والےممالک اپنے ماضی کا کریہہ چہرہ دیکھیں تو بہتر ہوگا: وزیراعظم یلدرم

سن 1915 کی نام نہاد آرمینی نسل کشی  کو قبول کرنے  پر جناب یلدرم کا کہنا تھا کہ ہمیں سبق سکھانے کے بجائے یہ ممالک  اپنے ماضی کا کریہہ چہرہ ضرور دیکھیں جن کی تاریخ ظلم و ستم کی داستانوں سے بھری پڑی ہے

919608
ہمیں انسانیت سکھانے والےممالک اپنے ماضی کا کریہہ چہرہ دیکھیں تو بہتر ہوگا: وزیراعظم یلدرم

وزیراعظم بن علی یلدرم  نے  کہا ہے کہ سن 1915 کے واقعات      کا جواب مانگنے والے   پہلے اپنے  ماضی پر نظر ڈالیں تو بہتر ہوگا۔

 یہ بات انہوں نے انقرہ ایوان تجارت   سے خطاب کے دوران کہی ۔

انہوں نے کہا کہ   ترکی  جہاں اپنی ترقی و خوشحالی  اور عوام کی فلاح و بہبود   کےلیے   مصروف عمل ہے وہیں اُسے اپنی بقا کے تحفظ کا بھی سامنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  قومی مقاصد کے حصول کےلیے  بعض   قربانیوں کی ضرورت پڑتی ہے   تاکہ ملک کا مستقبل تابناک بنا یا جا سکے ۔

 اتحاد بین العوام  کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ سر زمین ہماری ہے  اور اس  سرخ ہلالی پرچم تلے  ہم  ایک ہیں اور ایک رہیں  گے۔ عصروں سے اس   با برکت اور پاک سرزمین  پر بسا ہر ایک فرد آپس میں بھائی  رہا اور  اور انشااللہ  رہے گا۔

 ولندیزی پارلیمان کی  طرف سے  سن 1915 کی نام نہاد آرمینی نسل کشی   کو قبول کرنے  پر  جناب یلدرم  کا کہنا تھا کہ  ہمیں سبق سکھانے کے بجائے یہ ممالک  اپنے ماضی    کا کریہہ چہرہ   ضرور دیکھیں جن کی تاریخ ظلم و ستم کی داستانوں سے بھری پڑی ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں