عوام مطمئن رہیں، ملکی صنعت کا پہیہ پوری رفتار سے چل رہا ہے: وزیراعظم یلدرم
یر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ حکومت کا سن 2023 کا ہدف بلا تعطل جاری ہے اور ملکی صنعت کا پہیہ اپنی مکمل رفتار سے چل رہا ہے ہم مقامی مصنوعات کی تیاری کا دائرہ وسیع کریں گے جن میں جدید ٹیکنالوجی کی استعمال ہوگا
918183
وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ مقامی طور پر تیار کی جانے والی گاڑی کی رونمائی 2019 میں جبکہ پیداوار کا سلسلہ سن 2021 تک شروع ہو جائے گا۔
یہ بات انہوں نے بر سر اقتدار انصاف و ترقی پارٹی کے برصا شہر میں ضلعی ہنگامی کنونشن سے خطاب کے دوران کہی اور بتایا کہ اقتصادی بحران کے دور میں متعدد امیر ممالک کی شرح نمو میں نمایاں کمی واقع ہوئی مگر ترکی نے انتہائی ثابت قدمی اور بار آور پالیسیوں کی بدولت اپنی ترقی کا سفر جاری رکھا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا سن 2023 کا ہدف بلا تعطل جاری ہے اور ملکی صنعت کا پہیہ اپنی مکمل رفتار سے چل رہا ہے ،ہم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مقامی مصنوعات کی تیاری کا دائرہ وسیع کریں گے جن میں جدید ٹیکنالوجی کی استعمال ہوگا۔