ہم اپنے ملک کو زیادہ صاف سُتھرا اور زیادہ سرسبز بنائیں گے: ایردوان

اس وقت دنیا کو بنجر پن، گرمی اور نباتاتی اقسام کی تعداد میں تیزی سے کمی جیسی نہایت سنجیدہ اور توجہ طلب ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

2149001
ہم اپنے ملک کو زیادہ صاف سُتھرا اور زیادہ سرسبز بنائیں گے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کو مزید صاف سُتھرا بنائیں گے اور اس کے لئے ہمارے منصوبے پوری سُرعت کے ساتھ جاری ہیں۔

صدر ایردوان نے 5 جون عالمی یومِ ماحولیات کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کو بنجر پن، گرمی اور نباتاتی اقسام کی تعداد میں تیزی سے کمی جیسی نہایت سنجیدہ اور توجہ طلب ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ لیکن  دنیا کو سرسبز  بنا کر اور  آلودگی کو ختم کر کے ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانا اور اس دنیا کو زیادہ قابل رہائش جگہ بنانا ممکن ہے۔ ماحولیاتی مسئلہ پوری دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ 2022 سے ترکیہ میں عالمی یومِ ماحولیات میں  بھاری  شرکت دیکھنے میں آ رہی ہے اور 5 جون سے شروع ہونے والے ہفتے کو   ملک بھر میں ہفتہ ماحولیات  کے طور پر منایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ زیادہ سرسبز اور زیادہ صاف سُتھرے ترکیہ کے لئے ہم ، ملک بھر میں کچرا انتظامیہ، ماحول دوست ٹیکنالوجی، وسائلِ توانائی کے استعمال، ہوا، پانی اور زمین  کے معیار میں بہتری، شجر کاری مہموں اور شہری منصوبہ بندی کے  لئے منصوبے پوری رفتار کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فیزیکل کچرے  کو جمع کرنے کا کام انسان اور ماحول کی صحت کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہونے کے باعث ملک بھر میں کچرا جمع کرنے کی تنصیبات کو بھی عام کر دیا  گیا ہے"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ترکیہ کے اگلے سو سالوں کے لئے ہمارا ایک ہدف یہ ہے کہ ہم ترکیہ کو زیادہ صاف سُتھرا اور زیادہ سرسبز بنائیں گے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہم اپنی قدیم تہذیب سے الہام و رہنمائی حاصل کریں گے"۔



متعللقہ خبریں