صالح مسلم جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ سے گرفتار ہو گیا

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PYD/PKK کے ریڈ بلیٹن کے ساتھ مطلوب اور تنظیم کا نائب سرغنہ صالح مسلم جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ سے گرفتار ہو گیا

917759
صالح مسلم جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ سے گرفتار ہو گیا

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PYD/PKK کے ریڈ بلیٹن کے ساتھ مطلوب اور تنظیم کا نائب سرغنہ صالح مسلم جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ سے گرفتار ہو گیا ہے۔

ترک حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا  گیا ہے کہ "اس وقت تک صالح مسلم کے بارے میں عارضی گرفتاری کا فیصلہ موجود ہے"۔

تاہم وزارت انصاف کی طرف سے  جاری کردہ بیان میں کہا  گیا ہے کہ صالح کی گرفتاری کے لئے دستاویزات جمہوریہ چیک بھیجی جائیں گی۔

واضح رہے کہ چند دنوں سے پراگ میں مقیم  صالح نے یہاں اجلاس کئے اور اس سے قبل اسے یورپ کے مختلف شہروں میں دیکھا گیا، اس نے سوٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں  اور بیلجئیم میں بھی اجلاس کئے تھے جن میں اس نے ترکی مخالف پروپیگنڈہ کیا ۔

صالح مسلم کے سر کی قیمت 4 ملین لیرا  رکھی گئی اور 13 فروری کو ترکی کی وزارت  خارجہ نے  اسے ریڈ لسٹ کے دہشت گردوں میں شامل کیا تھا۔



متعللقہ خبریں