جمہوریہ چیک: مسلم کے گرفتاری  کا فیصلہ عدالت کرے گی

چیک حکام نے ترکی سے ملزم کے بارے میں ضروری دستاویزات بھی فوری طور پر جمہوریہ چیک کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

917785
جمہوریہ چیک: مسلم کے گرفتاری  کا فیصلہ عدالت کرے گی

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PYD/PKK کا ریڈ لسٹ دہشت گرد اور تنظیم کا نائب سرغنہ صالح مسلم جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ  سے حراست میں لے لیا گیا۔

ترکی کے پولیس حکام سے موصول معلومات کے مطابق چیک انٹرپول یونٹ نے ترکی کی طلب اور فراہم کردہ وارنٹ گرفتاری  کے حوالے سے 24 فروری کو پراگ میں صالح مسلم کی حراست سے ترک حکام کو مطلع کیا ہے۔  

چیک حکام نے کہا ہے کہ مسلم کے گرفتاری  کا فیصلہ عدالت کرے گی اور اس فیصلے سے بھی ترک حکام کو فوری طور پر مطلع کر دیا جائے گا۔

حکام نے ترکی سے ملزم کے بارے میں ضروری دستاویزات بھی فوری طور پر جمہوریہ چیک کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترک پولیس حکام نے مسلم کو ترکی کے حوالے کئے جانے سے متعلق دفتری کاروائی کے آغاز کے لئے وزارت انصاف کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور وزارت انصاف مسلم کی ترکی کو واپسی کے لئے ضروری دستاویزات جمہوریہ چیک کو بھیجے گی۔

واضح رہے کہ صالح مسلم کے سر کی قیمت 4 ملین لیرا   رکھی گئی اور وہ ترکی کی وزارت   داخلہ کے ریڈ لسٹ کے مطلوب دہشت گردوں میں ہے۔



متعللقہ خبریں