بیک وقت 4 دہشت گرد تنظیموں سے نبردآزما واحد ملک ترکی ہے

ترکی کا ثابت قدمی سے آگے بڑھنا ترک  قوم کے  آزادی کے جذبات سے  کس حد تک  وابستہ ہونے کا  واضح مظہر ہے

915252
بیک وقت 4 دہشت گرد تنظیموں سے نبردآزما واحد ملک ترکی ہے

وزیر اعظم بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ ترکی بیک وقت 4 دہشت گرد تنظیوں کےخلاف نبرد آزما   دنیا کا واحد ملک ہے۔

وزیر اعظم یلدرم نے قصرِ چنکایہ میں خارجہ تعلقات کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ"ہم  چار دہشت گرد تنظیموں کے خلاف  بیک وقت  جنگ کر رہے ہیں۔یہ  دہشت گرد تنظیمیں PKK، داعش، فیتو اور پی وائے ڈی ہیں، ان حالات سے دو چار دیگر ملکوں کے لیے    ترقی کوتو  ایک طرف چھوڑیں اپنے پاؤں پر کھڑا رہنا بھی ایک بڑی کامیابی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ  اگر فیتو کی 15 جولائی سن 2016 کی ناکام  بغاوت کی طرح کا واقع کسی دوسرے ملک  میں  پیش آتا تو یہ  اس اقدام  سے بُری طرح متاثر ہوتا، لیکن ترکی کا ثابت قدمی سے آگے بڑھنا ترک  قوم کے  آزادی کے جذبات سے  کس حد تک  وابستہ ہونے کا  واضح مظہر ہے۔


 



متعللقہ خبریں