بے مثال پاک ترک تعلقات کو تجارت میں بھی ڈھالنے کی ضرورت ہے: صدر ممنون حسین
صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان مواقع کی سرزمین ہے، حکومت پاکستان نے بہترین قانون سازی کے ذریعے ان مواقع کو مزید بہتر بنا دیا ہے جس سے پوری دنیا کے سرمایہ کار استفادہ کر سکتے ہیں
![بے مثال پاک ترک تعلقات کو تجارت میں بھی ڈھالنے کی ضرورت ہے: صدر ممنون حسین](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/8f6b/9926/da6c/5a867efd5ca17.jpg?time=1718881324)
صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان مواقع کی سرزمین ہے، حکومت پاکستان نے بہترین قانون سازی کے ذریعے ان مواقع کو مزید بہتر بنا دیا ہے جس سے پوری دنیا کے سرمایہ کار استفادہ کر سکتے ہیں، ہمیں خوشی ہوگی اگر ہمارے عزیز ترین برادر ملک ترکی سے تاجر اور صنعتکار اس سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے یہ بات پاکستان ترک بزنس فورم کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس نے جمعرات کو ترک سفیر احسان مصطفیٰ یوردا کل کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے سرمایہ کاروں کے علاوہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر پاکستان اور ترکی کے سرمایہ کاروں کے علاوہ اعلی حکام بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات غیر معمولی نوعیت کے ہیں جن کی مثال خارجہ تعلقات کی دنیا میں ملنا مشکل ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں تاجروں ، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کے وفود کے تبادلے ضروری ہیں ۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکی تاریخ ، ثقافت اور عقیدے کے مضبوط بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون خوش آئند ہے ۔ پاکستان اس سلسلے میں ہراقدام کا خوش دلی سے خیر مقدم کرے گا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے شعبوں میں موجود مواقع سے ابھی تک استفادہ نہیں کیا جاسکا۔ اس لیے ضروری ہے کہ ترک سرمایہ کار توانائی اور فوڈ پروسیسنگ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر توجہ دیں۔ صدر مملکت نے اس امر پرمسرت کا اظہار کیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ترک ادارے پاکستانی انجینئرز اور کارکنوں کی تربیت کا خصوصی اہتمام کر رہے ہیں اور مزید تربیت کے لیے انھیں ترکی بھیجا جارہا ہے جس کے مفید نتائج برآمد ہوں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ صحت اور دواسازی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے دونوں ممالک فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔
متعللقہ خبریں
![وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7349/36a1/9972/65fd850e363e8.jpg?time=1718881325)
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید
Öncü Keçeli نے یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں کچھ خبروں کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیا
![صدر رجب طیب ایردوان کی صدر الہام علی ایف سے عید پر ملاقات](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7680/6199/8634/6673c85490891.jpg?time=1718881325)
صدر رجب طیب ایردوان کی صدر الہام علی ایف سے عید پر ملاقات
صدر ایردوان، جنہوں نے اپنی چھٹیاں موعلا کے ضلع مارمارس میں گزاریں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بودرم پہنچے