ترکی اور پاکستان کے درمیان تمام ہی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیا جائے گا: سفیر ترکی و وفاقی وزیر تعیم

فاقی وزیر نے کہا کہ معیاری تعلیم کا فروغ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی شعبہ کےلئے فنڈنگ بڑھادی گئی ہے۔ترکی  کی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ  وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران  دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دیں گے

910862
ترکی اور پاکستان کے درمیان تمام ہی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیا جائے گا: سفیر ترکی و وفاقی وزیر تعیم

پاکستان میں ترکی کے سفیر  احسان مصطفی یردکل نے بدھ کو وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ ترکی کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلیم اور معیشت سمیت تمام شعبوں میں مثالی تعلقات ہیں۔ انہوں نے تعلیم سے متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال اور تعلیم کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ معیاری تعلیم کا فروغ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی شعبہ کےلئے فنڈنگ بڑھادی گئی ہے اور ملک میں سکول نہ جانے والے طلباءکی تعداد میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جبکہ سکولوں میں طلباءکے داخلہ کی شرح بڑھائی جارہی ہے۔

ترکی  کی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ  وہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران  دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی سے مضبوط ان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف شعبنوں میں  تعاون کو فروغ دینے کی اپنی ہر ممکنہ کوششیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں