پی وائے ڈی کٹھ پتلی کی مانند ہے: صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ وائے پی ڈی  کو ہر کس بآسانی آلہ کار بنا سکتا ہے ۔

905386
پی وائے  ڈی کٹھ پتلی کی مانند  ہے: صدر رجب طیب ایردوان

 

 صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی / وائے پی جی کو ہر کس بآسانی آلہ کار بنا سکتا ہے ۔

انھوں نے   چار تا پانچ فروری اٹلی کے دورے کے دوران صحافیوں کیساتھ ملاقات  کی ۔ انھوں نے  روس اور ایران کیطرف سے پی وائے ڈی / وائے پی جی کیساتھ ممکنہ تعاون کے دعوؤں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ  پی وائے ڈی گرگٹ کی طرح ہے ۔اس پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔   یہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے اور اسے ہر کوئی استعمال کر سکتا ہے ۔ ہم یہ نہیں سوچنا چاہتے کہ  روس یا  ایران اس تنظیم کیساتھ تعاون کریں گے ۔

صدر ایردوان نے منبیچ کے بارے میں امریکہ کے موقف پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر باراک اوباما نے بھی منبیچ کے معاملے میں  ترکی کیساتھ جھوٹ بولا تھا ا ور اب صدر ٹرمپ بھی اسی پالسی کو اپنائے ہوئےہیں ۔ صدر ٹرمپ نے ہم سے یہ کہا تھا کہ پی وائے ڈی کے اراکین منبیچ میں نہیں ٹھہریں گے ۔ وہ دریائے فرات کے مشرق   میں پناہ گزین ہونگے ۔اسطرح انھوں نے منبیچ کے عربوں کے جائے رہائش ہونے کو قبول کر لیا تھا لیکن انھوں نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا ہے ۔  منبیچ کے عوام نے اب  بغاوت شروع کر دی ہے یہ علاقہ دیر یا بدیر اپنے اصلی مالکین کے پاس چلا جائے گا ۔

صحافیوں نے صدر ایردوان سے پاپائے روم کیساتھ ملاقات   کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ  پاپائے روم القدس کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے  حق میں ہیں  ۔ان کی نظر میں امریکہ نے القدس کو اسرائیل کے دارلحکومت  کے طور پر تسلیم کرنے کا جو اعلان کیا ہے وہ درست نہیں ہے ۔  ہم نے  پاپائے روم کو القدس کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے  معاملے میں مل جل کر نے کوششیں کرنے کی پیش کش کی ہے کیونکہ عالم  کتھولک   کو اس موضوع سے متعلق  دئیے جانے والے آپ کے پیغامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔

  صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے پاپائے روم  کو  1915 کے واقعات کے بارے میں ترکی کی حساسیت   کی  بھی یاد دھانی کروائی ہے اور  کہا ہے کہ  اس معاملے کو سیاستدانوں  پر نہ چھوڑا جائے  اور اسے سیاسی آلہ کار نہ  بنایا جائے ۔



متعللقہ خبریں