یہ تو ابھی دہشت گردوں کے اچھے دن ہیں، انہیں اپنے کئے کا بھاری بدل چکانا پڑے گا: صدر ایردوان

یہ تو ابھی دہشت گردوں کے اچھے دن ہیں آگے آگے دیکھیں کہ انہیں اپنے کئے کا بھاری بدلہ چکانا پڑے گا ۔ ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ عفرین میں جاری آپریشن کا اگلا قدم  ادلب ہو گا: صدر رجب طیب ایردوان

898698
یہ تو ابھی دہشت گردوں کے اچھے دن ہیں، انہیں اپنے کئے کا بھاری بدل چکانا پڑے گا: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام کی بُرصیا پہاڑی کو مختصر  سے وقت کے بعد دہشت گردوں کے قبضے سے چھڑا لیا جائے گا۔

ترکی کے صدر اور جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین رجب طیب ایردوان نے ضلع چورم  میں پارٹی کے اجلاس سے قبل شہریوں سے خطاب کیا۔

خطاب میں عفرین کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف ترک مسلح افواج کے شروع کردہ شاخِ زیتون آپریشن  کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن کے 9 دنوں میں 484 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

علاقے میں آپریشن کے ذمہ دار کمانڈر سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "انشاء اللہ کچھ دیر کے بعد ہم بُرصیا پہاڑی کا بھی کنٹرول سنبھال لیں گے"۔

انہوں نے کہا کہ "یہ تو ابھی دہشت گردوں کے اچھے دن ہیں آگے آگے دیکھیں کہ انہیں اپنے کئے کا بھاری بدلہ چکانا پڑے گا ۔ ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ عفرین میں جاری آپریشن کا اگلا قدم  ادلب ہو گا"۔



متعللقہ خبریں