امریکہ ترکی میں سیاسی بغاوت کرانے کی چالیں چل رہا ہے، صدر ایردوان

امریکہ نے دہشت گرد تنظیم فیتو،  سی آئی آئے  اور ایف بی آئی  کے ذریعے  ترکی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش میں  ہے ، لیکن ان کی یہ چال بھی  کامیاب نہیں  بن  سکے گی

884628
امریکہ ترکی میں سیاسی بغاوت کرانے کی چالیں چل رہا ہے، صدر ایردوان

صدر ِ ترکی ایردوان کا کہنا  ہے کہ امریکہ، ترکی میں کسی سیاسی بغاوت  کو کروانے کے درپے ہے۔

صدر اور آق پارٹی کے رہنما  رجب طیب ایردوان نے  اپنی سیاسی جماعت کے  پارلیمانی گروپ سے خطاب    امریکہ میں  قانونی اسکینڈل کی ماہیت اختیار کرنے والے  نام نہاد پابندی   مقدمے کا ذکر  کرتے ہوئے کہا کہ" 15 جولائی سن 2016 کو ہمارے ملک میں بغاوت کرنے میں ناکام رہنے والے اب  مختلف طرز پر  ان عزائم کے حصول میں سرگرم ِ عمل ہیں۔  اسوقت امریکہ  میں جاری  مقدمہ   سیاسی  نوعیت کی بغاوت کی ایک کوشش کے مترادف ہے۔ "

  انہوں نے اس بات  پر زور دیا کہ امریکہ نے دہشت گرد تنظیم فیتو،  سی آئی آئے  اور ایف بی آئی  کے ذریعے  ترکی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش میں  ہے ، لیکن ان کی یہ چال بھی  کامیاب نہیں  بن  سکے گی۔

القدس کو  اسرائیل  کا دارالحکومت تسلیم    کرنے والے امریکہ  پر ایک بار پھر رد عمل  کا مظاہرہ کرنے والے جناب ایردوان  کا کہنا  ہے کہ القدس  مسلم اُمہ کے لیے   ایک سرخ  پٹی کی  حیثیت رکھتا ہے، امریکہ   کے تعاون سے  شمالی شام میں   دہشت گردوں کی ایک راہداری بنانے کی کوشش  کی جا رہی ہے،   جیسا کہ ہم نے گزشتہ برس ایک کامیاب  فرات ڈھال آپریشن  کیا تھا  اسی طرح کا ایک آپریشن  آفرین اور منبچ میں  بھی جاری رکھتے ہوئے  ہم تمام تر سرحدی پٹی  کو محفوظ  بنائیں گے جس کے بعد ہمارا یہ آپریشن پایہ تکمیل کو پہنچ جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ  حالیہ 15 برسوں میں  ترکی کی ترقی سے بے چینی  محسوس  کرنے والے    بعض حلقے   ترکی سے حسد کرتے ہیں،یہ چاہیں   جتنی  بھی اُچھل کود کیوں نہ کر لیں ہم  اپنے سفر کو  مصمم طریقے سے جاری رکھیں  گے۔  ویسے بھی اگر  ہمارے سٹریٹیجک حصہ دار(امریکہ)  ، ہماری سرحدوں پر   جن میں 911 کلو میٹر طویل شامی  اور 50 کلو میٹر  طویل عراقی سرحدیں شامل ہیں   ،  دہشت گردوں کو اسلحہ کی امداد فراہم   کر رہے ہیں  تو ہم  ان کے ساتھ کس موضوع پر بات کریں گے۔



متعللقہ خبریں