ہمارا ہدف ٹرکش ائیر لائن کو دنیا کی سب سے بڑی ائیر لائن بنانا ہے: صدر ایردوان

انہوں نے ٹرکش ائیر لائن   کے غیر ممالک    میں نمائندوں  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹرکش ائیر لائن میں کام کرنے والے تمام افراد  کی تعریف کرتے ہوئے فضائی کمپنی کے آئندہ کے اہداف  سے آگاہ کیا

884770
ہمارا ہدف ٹرکش ائیر لائن کو دنیا کی سب سے بڑی ائیر لائن بنانا ہے: صدر ایردوان

صدر ایردوان نے  ٹرکش ائیر لائن  کو دنیا کے سب سے بڑی ائیر لائن  ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے  ٹرکش ائیر لائن   کے غیر ممالک    میں نمائندوں کو صدارتی محل میں  شرف ِ ملاقات بخشتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے ٹرکش ائیر لائن   کے غیر ممالک    میں نمائندوں  سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹرکش ائیر لائن میں کام کرنے والے تمام افراد  کی تعریف کرتے ہوئے فضائی کمپنی کے آئندہ کے اہداف  سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرکش ائیر لائن   کو طویل ترین   منازل  کی جانب اپنے سفر کو جاری رکھنا چاہیے  اور اس  میں دنیا کے سب سے زیادہ طیارے  موجود ہونے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹرکش ائیر لائن دنیا کی سب سے بڑی فضائی کمپنیوں کے ساتھ اپنی رقابت جاری رکھے ہوئےہوئے ہے۔

انہوں نے  کہا کہ استنبول میں زیر تعمیر دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے سے  دنیا کی دور ترین منازل کی جانب  پروازوں کو شروع کیا جانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ آپ دنیا کے کسی بھی گوشے میں چلیں جائیں وہاں پر ہر کوئی ٹرکش ائیر لائن ہی کی تعریفیں  کرتا ہوا دکھائی دے گا۔  انہوں نے کہا کہ دنیا میں ٹرکش ائیر لائن ہی ترکی کو سب سے بڑے پیمانے پر  متعارف کروا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں