یلدرم ۔ رسولذودا ملاقات، القدس کے موضوع پر ترکی کے موقف کی حمایت

دو طرفہ مذاکرات میں القدس کی حیثیت، اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس اور دو طرفہ دلچسپی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی

867271
یلدرم ۔ رسولذودا ملاقات، القدس کے موضوع پر ترکی کے موقف کی حمایت

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی کے دورے پر موجود تاجکستان کے وزیر اعظم کوہیر رسولذودا کے ساتھ ملاقات کی۔

دولماباہچے کے وزارت اعظمیٰ دفتر میں منعقدہ  دو طرفہ مذاکرات میں القدس کی حیثیت، اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس اور دو طرفہ دلچسپی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں 15 جولائی کو ترکی میں اقدامِ بغاوت  کے بعد  تاجکستان کے ترکی کے ساتھ تعاون پر اظہارِ تشکر کیا گیا، دو طرفہ تعلقات کو ہر شعبے میں تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور حالیہ سالوں میں کمی کی طرف مائل دو طرفہ تجارتی حجم کو ایک بلین ڈالر کی سطح پر لانے کے ہدف پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں تاجکستان کے وزیر اعظم رسولذودا نے القدس کے موضوع پر ترکی کے بر وقت اور درست موقف کی طرف اشارہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کے معاملے میں ہم ترکی کا ساتھ دینا جاری رکھیں گے اور دونوں ممالک کے  باہمی تعلقات کو تقویت دینے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں