القدس کے بارے میں صدر رجب طیب ایردوان ٹیلی فونک ڈپلومیسی جاری

صدر ایردوان نے نائیجیریا اور انڈونیشیا کے صدور کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور مسلمانوں کے لئے مقدس شہر القدس کی حیثیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا

865050
القدس کے بارے میں صدر رجب طیب ایردوان ٹیلی فونک ڈپلومیسی جاری

القدس کی حالیہ پیش رفتوں کے بارے میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان ٹیلی فونک ڈپلومیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس سلسلے میں صدر ایردوان نے نائیجیریا اور انڈونیشیا کے صدور کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں انہوں نے مسلمانوں کے لئے مقدس شہر القدس کی حیثیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

مذاکرات میں مزید کہا گیا  کہ  ترکی ، اسلامی تعاون تنظیم کے ٹرم چئیر مین کے حیثیت سے بدھ کے روز استنبول میں  ہنگامی اسلامی سربراہی اجلاس کا انعقاد کر رہا ہے جس میں موضوع سے متعلق اجتماعی طرز عمل ظاہر کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں